Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کا حقیقی چہرہ ساری دنیا جانتی ہے

پاکستان کا حقیقی چہرہ ساری دنیا جانتی ہے

کشمیر میں شہید فوجی عہدیدار کی تصویر کے ساتھ ملیحہ لودھی کے الزامات کا جواب

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو ’’جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کی ماں‘‘ قرار دیئے جانے کے دوسرے دن ہندوستان نے اس کا مؤثر جواب دیا اور نوجوان ہندوستانی سفارتکار نے پڑوسی ملک پر کشمیر کے بارے میں جھوٹ بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے شہید کشمیری ہندوستانی فوجی عہدیدار کی تصویر دکھائی۔ انہوں نے پاکستان کی سرحدپار دہشت گردی کو اجاگر کیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کی سکریٹری پلومی ترپاٹھی نے دو تصاویر دکھائے، جن میں ایک میں فوجی عہدیدار اور دوسرے میں پاکستان کی مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی ہیں جنہوں نے کل فلسطینی خاتون کی تصویر دکھاتے ہوئے اسے کشمیری قرار دیا تھا۔ پلومی ترپاٹھی نے کہا کہ ’’پاکستان کا حقیقی چہرہ کسی سے چھپا نہیں ہے‘‘۔ اس تصویر میں جو فوجی عہدیدار ہیں ان کا نام لیفٹننٹ عمر فیاض ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکریت پسندوں نے ان کا اغواء کیا اور انہیں ہلاک کردیا تھا۔ پلومی ترپاٹھی 2007ء بیاچ کی آئی ایف ایس آفیسر ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی تجربہ سفارتکار ملیحہ لودھی کے الزامات کا آج مؤثر جواب دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے سربراہ سید اکبرالدین ہیں۔ انہوں نے ترپاٹھی کی ستائش کی اور ملیحہ لودھی کے جواب کیلئے ان کے انتخاب کو بالکل درست قرار دیا۔ ترپاٹھی نے کہا کہ ہندوستان کو آج یہ تصویر دکھانی پڑی تاکہ پاکستان کے ناپاک منصوبوں کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لیفٹننٹ عمرفیاض کی فرضی نہیں حقیقی تصویر ہے۔ وہ جموں کشمیر کے نوجوان آفیسر تھے۔ شادی کی تقریب کے دوران ان کا اغواء کیا گیا تھا۔ انہیں اذیت رسانی کے بعد ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی تصویر ہے اور یہ ایک کڑوے سچ کا اظہار کرتی ہے۔ یہ ہندوستانی عوام پر مسلط کی گئی سرحدپار دہشت گردی کی مثال ہے بالخصوص جموں و کشمیر میں جہاں ہر دن ہمیں یہ صورتحال سے گذرنا پڑتا ہے۔ ترپاٹھی نے ملیحہ لودھی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پھر ایک بار عالمی دہشت گردی کے مرکز کے طور پر پاکستان کے رول کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ اسی مقصد کیلئے انہوں نے ایک زخمی لڑکی کی تصویر دکھائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT