Friday , April 20 2018
Home / پاکستان / پاکستان کا طالب علم کی ہلاکت پر امریکی سفیر سے احتجاج

پاکستان کا طالب علم کی ہلاکت پر امریکی سفیر سے احتجاج

اسلام آباد ۔ 8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی حکام نے امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں طالب علم کی ہلاکت کے واقعے پر امریکی سفیر سے احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔خیال رہے کہ سنیچر کی شام دارالحکومت کے دامنِ کوہ چوک پر ایک امریکی سفارت کار نے اشارہ توڑ کر ایک پاکستانی طالب علم کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی ۔

TOPPOPULARRECENT