Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / پاکستان کا عراق ‘ شام و شمالی کوریا سے تقابل

پاکستان کا عراق ‘ شام و شمالی کوریا سے تقابل

واشنگٹن 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق ‘ شام اور شمالی کوریا کے ساتھ پاکستان کو بھی ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جو سی آئی کے مطابق پالیسی سازوں کیلئے زبردست چیلنجس کا باعث بنتے ہیں۔ سی آئی کے ڈائرکٹر جان برینن نے کہا کہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں پیش آنے والے واقعات پالیسی سازوں اور ہماری ایجنسی ( سی آئی اے ) کیلئے مسائل اور چیلنجس پیش ک

واشنگٹن 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق ‘ شام اور شمالی کوریا کے ساتھ پاکستان کو بھی ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جو سی آئی کے مطابق پالیسی سازوں کیلئے زبردست چیلنجس کا باعث بنتے ہیں۔ سی آئی کے ڈائرکٹر جان برینن نے کہا کہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں پیش آنے والے واقعات پالیسی سازوں اور ہماری ایجنسی ( سی آئی اے ) کیلئے مسائل اور چیلنجس پیش کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں عراق ‘ یمن ‘ لیبیا ‘ افغانستان ‘ شمالی کوریا اور پاکستان کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں ہونے والے واقعات پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ سی آئی کے تجزیہ نگار عالمی استحکام پر بھی نظر رکھے ہوتے ہیں۔ اپنے اظہار خیال میں مسٹر برینن نے گذشتہ سال پشاور کے اسکول میں ہوئے حملہ کا حوالہ دیا جس میں کئی بچے ہلاک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈسمبر میں پاکستان میں بندوق برداروں نے اسکولی بچوں پر فائرنگ کردی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ در اصل انتہائی حیرت و صدمہ کا باعث تھا اور یہ اخلاق سے عاری کارروائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پریشان کن صورتحال کو پیش کر رہے ہیں جو کچھ وقت سے سامنے آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں کا پتہ چلانے کے اقدامات کو غیر مرکوز کیا جا رہا ہے اس کے باوجود ایسا کرنا انتہائی مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ برینن نے کہا کہ گذشتہ سال پیش آئے واقعات در اصل عدم استحکام کے واقعات کا ہی سلسلہ ہیں جو گذشتہ تین سال سے جاری ہیں۔ اس سے دنیا کے بیشتر ممالک متاثر ہیں اور اس کا سامنا کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT