Friday , September 21 2018
Home / پاکستان / پاکستان کا لکھوی کی ضمانت کیخلاف اپیل کا فیصلہ

پاکستان کا لکھوی کی ضمانت کیخلاف اپیل کا فیصلہ

اسلام آباد ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ ذکی الرحمن لکھوی جو 2008ء کے ممبئی حملہ کیس کا کلیدی سازشی ہے، اسے جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے اور اسے دی گئی ضمانت کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی پیش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ لکھوی کو رہا نہیں کیا گیا ہے

اسلام آباد ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ ذکی الرحمن لکھوی جو 2008ء کے ممبئی حملہ کیس کا کلیدی سازشی ہے، اسے جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے اور اسے دی گئی ضمانت کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی پیش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ لکھوی کو رہا نہیں کیا گیا ہے اور حکومت متعلقہ عدالت کی جانب سے دی گئی ضمانت کے خلاف پٹیشن کا جائزہ لے رہی ہے۔ عزیز نے 2007ء کے سمجھوتہ اکسپریس دھماکہ کے مسئلہ کو بھی اٹھایا جس میں لگ بھگ 70 افراد (پاکستانیوں کی اکثریت) ہلاک ہوگئے تھے، اور امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس کیس کے ٹرائل میں پیش رفت کا مظاہرہ کرے گا۔ ایک سوال پر عزیز نے کہا کہ معطل پاکستان۔ ہندوستان مذاکرات کے احیاء کیلئے سنجیدہ کوششیں درکار ہیں۔ 2008ء ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی لکھوی کو کل پاکستانی حکام نے مزید تین ماہ کیلئے برقراریٔ امن عامہ (ایم پی او) کے تحت محروس کردیا جبکہ اسے ضمانت عطا کئے جانے کے بعد ہندوستان میں زبردست برہمی دیکھنے آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT