Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کا ٹسٹ لیگ کے مسودے پر دستخط سے انکار

پاکستان کا ٹسٹ لیگ کے مسودے پر دستخط سے انکار

لاہور۔17 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی کی مجوزہ ٹسٹ اور ونڈے لیگ کے مسودے پر دستخط کو پی سی بی نے باہمی سیریز سے مشروط کردیا،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا ٹھوس موقف ہے کہ ہندوستان کو 2014 میں طے ہونے والی مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنا ہی ہو گی۔ آکلینڈ میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران نو ٹیموں پر مشتمل ٹسٹ اور تیرہ ٹیموں پر مبنی ونڈے لیگ کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے لیکن اہم ترین مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے بغیر دونوں ٹورنارمنٹس کا نفاذ کیسے ممکن ہو سکے گا۔ دونوں ایونٹس کو آئندہ ماہ قطیعت دیا جاسکتا ہے جبکہ مسودہ دستخطوں کیلئے جنوری میں پیش کیا جائے گا اور نجم سیٹھی نے ہندوستانی میڈیا سے گفتگو میں یہ بات واضح کردی ہے کہ جب تک ہندوستان 2014 میں چھ باہمی سیریز کیلئے مفاہمتی یادداشت پر عمل نہیں کرتا مسودے پر دستخط نہیں کئے جائیں گے۔ٹسٹ چیمپئن شپ میں چار سالہ سائیکل کے دوران ہر ٹیم دوسرے حریف کیخلاف کم از کم ایک سیریز ضرور کھیلے گی لیکن ہندوستان کے انکار کے سبب ایسا ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا اور باہمی سیریز سے متعلق 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا معاملہ پی سی بی حکام آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی میں لے جانے کیلئے تیار ہیں۔یادر ہے کہ آئی سی سی نے حالیہ دنوں میں ٹسٹ کرکٹ کی بقاء اور اس میں عوامی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹسٹ چمپئنس شپ اور ونڈے لیگ کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT