Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کرکٹ انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کا آغاز

پاکستان کرکٹ انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کا آغاز

کراچی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ اعلیٰ سطح اجلاس میں سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ نہ کر سکا۔ کوچز سمیت ٹیم انتظامیہ کے دیگر عہدوں پر براہ راست تقررات نہیں ہوئے ۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست خوردہ ٹیم کی پوری انتظامیہ سوائے بولنگ کوچ محمد اکرم کے، اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ن

کراچی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ اعلیٰ سطح اجلاس میں سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ نہ کر سکا۔ کوچز سمیت ٹیم انتظامیہ کے دیگر عہدوں پر براہ راست تقررات نہیں ہوئے ۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست خوردہ ٹیم کی پوری انتظامیہ سوائے بولنگ کوچ محمد اکرم کے، اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ امکانات روشن ہیں کہ تمام کوچز کو تبدیل کردیا جائے گا اور ورلڈ کپ کے لئے ایک مرتبہ پھر نئی انتظامیہ کو ذمے داری دی جائے گی۔ ہیڈ کوچ معین خان سمیت تمام کوچز کو نئے سرے سے درخواستیں دینی ہوں گیتاہم چیف سلیکٹر کا تقرر چیئر مین نجم سیٹھی اپنے اختیار ات استعمال کرتے ہوئے کریں گے۔ چیف سلیکٹر کا عہدہ مشتہر نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کے معاون

اور دیگر عہدوں کے لئے تقررات سوچ وبچار کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے کی طرح نئے سرے سے طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔ بولنگ کوچ محمد اکرم پہلے دو سال کا معاہدہ کر چکے ہیں اس لئے وہ اپنا عہدہ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کیلیے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی ان عہدوں کے لیے امیدوار کا انتخاب کرے معین خان کا تقرر بھی اشتہار کے ذریعہ ہوا تھا۔ فیلڈنگ کوچ شعیب محمد بھی اپنا عہدہ بچانے میں ناکام رہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT