Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کرکٹ بورڈ ‘ باہمی سیریز کیلئے اصرار کرنا بند کردیگا

پاکستان کرکٹ بورڈ ‘ باہمی سیریز کیلئے اصرار کرنا بند کردیگا

لاہور 13 ڈسمبر ( سیاست ڈا ٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ باہمی کرکٹ سیریز پر ہنوز کوئی جواب نہ دئے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالآخر اس سیریز پر اصرار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نشین شہریار خان نے جمعرات کو بی سی سی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اندرون دو یوم اس تعلق سے فیصلہ کیا جانا چاہئے ۔ پاکستان بورڈ کے سربراہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہ سیریز نہیں ہوتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستان میں اپنے میچس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرسکتا ہے ۔ ہندوستانی بورڈ نے ابھی تک اس تعلق سے کوئی جواب نہیں دیا ہے اور پاکستان بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیریز کو ختم کرنے کا پیر کو اعلان کردیگا ۔ شہریار خان کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ ہاں ہمیں ابھی تک بی سی سی آئی سے کوئی جواب نہیں موصول ہوا ہے ۔ ایسے میں ہم اب یہ باب ختم کر رہے ہیں۔ ہم اس سلسلہ میں پیر تک اعلان کردینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کو یقینی بنانے ہر ممکن کوشش کی ۔ ہم نے مقامات بھی بدل دئے تھے ۔ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا مقابلے ہونے تھے لیکن ہماری کوششیں ثمر آور نہیں ہوسکیں۔ ہم نے اس سلسلہ میں گذشتہ سال ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تھے اور کھیلنے کی سنجیدہ کوششیں کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں ناکام ہوگئیں جن سے لاکھوں کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے ۔ نہ صرف ہندوستان و پاکستان بلکہ دنیا بھر کے شائقین اس سیریز کے منتظر تھے اور اب وہ مایوس ہوگئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT