Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کرکٹ بورڈ کے فی الحال دو سربراہ ہیں:وقار یونس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے فی الحال دو سربراہ ہیں:وقار یونس

لاہور۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے ہیڈ کوچ وقار یونس کے خیال میں وہ پاکستان کرکٹ میں اپنی کوچنگ کے دوران کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لا سکے ۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ’اس مسئلہ کی بڑی وجہ انتظامی سطح پر ایک سمت کی جانب بڑھنے میں کمی ہے۔‘وقار یونس نے کہا کہ پی سی بی کے اس وقت دو سربراہ ہیں۔ ایک بورڈ کے صدرنشین شہریار خان اور دوسرے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی۔ دونوں ہی اس کھیل کو دو الگ سمت میں لے جا رہے ہیں۔’کرکٹ بورڈ کے دو سربراہوں کے سبب کوچ بلکہ کرکٹ کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT