Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کرکٹ ٹیم ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی

نیلسن ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آج پاکستانی کھلاڑی انفرادی طور پر معمول کے جم سیشن کریں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیلسن میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ونڈے میچ میں 31 ویں اوور کے دوران بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگزکا کھیل جب روکا گیا تو پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تھا۔بارش کے باعث نیوزی لینڈ کوپاکستان کیخلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 61 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT