Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ورغلارہا ہے :آئی جی پی

پاکستان کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ورغلارہا ہے :آئی جی پی

سرینگر 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) منیر احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کرنا ہے ۔انہوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو ’گمراہ نوجوان‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی سیکورٹی فورسز کی کوشش مخلصانہ ہے ۔انہوں نے فٹ بالر سے جنگجو بننے والے ماجد ارشاد خان سمیت تمام کشمیری جنگجوؤں سے اپیل کی کہ وہ خودسپردگی اختیار کریں۔ آئی جی پی منیر خان نے جمعرات کو یہاں سینئر فوجی اور سی آر پی ایف عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘ جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے بیشتر نوجوان اسکول ڈراپ آوٹس ہوتے ہیں۔پاکستان کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کرنا ہے ۔ میں بار بار کہتا آیا ہوں اور اس بار دہرانا چاہتا ہوں کہ 15 سے 25 سال تک کی جو عمر ہوتی ہے، اس میں ناسمجھی بہت ہوتی ہے۔ اچھے برے میں فرق کرنے کی تمیز بہت کم ہوتی ہے ۔ اسی کا غلط استعمال کرکے بچوں کو اس راستے پر لایاجاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT