Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کلبھوشن جادھوکے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے :محبوبہ مفتی

پاکستان کلبھوشن جادھوکے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے :محبوبہ مفتی

جموں، 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سزائے موت پانے والے سابق بھارتی فوجی افسر کلبھوشن جادھوکے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن جادھوکیس کی منصفانہ سماعت ہونی چاہیے ۔ ہندستان کا الزام ہے کہ پاکستان میں کلبھوشن جادھوکی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، کے تناظر میں محترمہ مفتی نے جمعرات کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘پاکستان کلبھوشن جادھوکے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے اور ان کے کیس کی منصفانہ سماعت ہو۔ پاکستان میں یادو کی ماں اور اہلیہ کے ساتھ ہوئے سلوک سے بہت دکھ ہوا۔ انسانیت کو سیاست پر فوقیت ہونی چاہیے ‘۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کو سال 2016 ء میں پاکستان کے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔ اس نے اپنے مبینہ اعترافی بیان میں بتایا تھا کہ وہ انڈین نیوی کا حاضر سروس کمانڈر ہے اور ’’را ‘‘میں تعینات ہے ۔ پاکستان کا الزام ہے کہ اسے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے ایران کے راستے پاکستان بھیجا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT