Tuesday , November 20 2018
Home / ہندوستان / ’’پاکستان کوفائرنگ کی بارش سے جواب دیا جائے‘‘

’’پاکستان کوفائرنگ کی بارش سے جواب دیا جائے‘‘

متھرا 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ایک وزیر نے پاکستان کو ناسور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کبھی پڑوسی ملک کے فوجی دستے سرحد پار سے فائرنگ کریں، ہندوستان کو جواب میں گولیوں کی بارش کردینا چاہئے۔ ریاستی وزیر سریکانت شرما نے یہ بات چہارشنبے کو یہاں آل انڈیا ٹریڈرس باڈی کے زیراہتمام ایک اجتماع کے موقع پر کہی۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ناقابل اصلاح ملک ہے۔ ہمارے سپاہیوں کو تحمل برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم اگر دیگر سمت سے فائرنگ شروع ہوجاتی ہے تو ہماری طرف سے فائرنگ کی بارش ہونا چاہئے تاوقتیکہ دشمن اپنے بنکروں میں سر چھپانے پر مجبور ہوجائے۔ اترپردیش کے وزیر برقی نے آل انڈیا ادیوگ ویاپار منڈل کے ٹریڈرس آئیڈنٹفکیشن پروگرام کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس پروگرام کے تحت جسے 2006 ء میں شروع کیا گیا، دوکانداروں، بیوپاریوں اور تاجرین کو شناختی کارڈس دیئے جاتے ہیں جو ریاستی وزیر کے مطابق تجارتی برادری کے ارکان میں احساس تحفظ پیدا کرتے ہیں۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ تاجرین اور دوکاندار بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں جیسے اترپردیش میں محفوظ ہیں۔ اُنھوں نے حالیہ بھارت بند کے دوران پرتشدد واقعات کی مذمت بھی کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT