پاکستان کو آئی ایس آئی ستان بنانے کی کوشش : اسما جہانگیر

لاہور 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی جہد کار اسما جہانگیر نے پاکستان کی طاقتور جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو آئی ایس آئی ستان میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور وہ ملک کے سکیوریٹی و جمہوری ڈھانچہ پر کنٹرول رکھتی ہے ۔ اسما جہانگیر نے کہا کہ پاکستان کو ایک سکیوریٹی اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اگر یہ ک

لاہور 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی جہد کار اسما جہانگیر نے پاکستان کی طاقتور جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو آئی ایس آئی ستان میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور وہ ملک کے سکیوریٹی و جمہوری ڈھانچہ پر کنٹرول رکھتی ہے ۔ اسما جہانگیر نے کہا کہ پاکستان کو ایک سکیوریٹی اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اگر یہ کوششیں کامیاب ہوجائیں گی تو بہتر ہوگا کہ وہ ملک کا نام آئی ایس آئی ستان رکھدیں۔ انہوں نے لاہور میں پیپلز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان افراد ( فوجی اداروں ) کو جو یہ سمجھتے ہیں کہ سکیوریٹی ان کا حق ہے یہ پیام دینا چاہتیا ہیں کہ پاکستان اس کے عوام کا بھی ہے ۔ اسما جہانگیر سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کی سابق صدر ہیں ۔ انہوں نے آئی ایس آئی کی جانب سے گرفتار افراد کے لاپتہ ہوجانے کیلئے بھی اسی ایجنسی کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT