Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان کو اسلحہ کی دوڑ سے دلچسپی نہیں

پاکستان کو اسلحہ کی دوڑ سے دلچسپی نہیں

قوت کا توازن برقرار رکھنا ضروری ، وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا بیان
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ پاکستان کو اسلحہ کی دوڑ میں شرکت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ تاہم وہ علاقائی توازن قوت برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ترقیافتہ ہتھیاروں کی تیاری کے اعتبار سے خودمکتفی ملک کا مرتبہ حاصل کرلیا ہے۔ ہماری نیوکلیئر صلاحیت ہماری طاقتور دفاع کا ثبوت ہے۔ مسئلہ کشمیر کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ اس کی یکسوئی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونی چاہئے۔ کشمیر کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسئلہ کی یکسوئی کی جانی چاہئے۔ صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی فوج مادروطن کا دفاع کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے۔ ملک گیر سطح پر یوم دفاع کی کئی تقاریر منعقد کی گئیں۔ یہ دن ہندوستان کے ساتھ 1965ء میں پاکستان کی جنگ کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT