Tuesday , December 11 2018

پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کا استعمال جہادیوں کیخلاف کرنا چاہئے: حسین حقانی

نیویارک۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کو تقریباً ایک بلین ڈالرس کے مصارف سے جو ہیلی کاپٹرس، میزائلس اور دیگر دفاعی سازوسامان فروخت کئے ہیں، وہ جہادیوں کے خلاف استعمال نہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان ہندوستان کے خلاف استعمال کرے گی۔ پاکستان کے ایک سابق سفارتکار نے یہ بات بتائی۔ پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی

نیویارک۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کو تقریباً ایک بلین ڈالرس کے مصارف سے جو ہیلی کاپٹرس، میزائلس اور دیگر دفاعی سازوسامان فروخت کئے ہیں، وہ جہادیوں کے خلاف استعمال نہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان ہندوستان کے خلاف استعمال کرے گی۔ پاکستان کے ایک سابق سفارتکار نے یہ بات بتائی۔ پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو جن لڑاکا ہیلی کاپٹرس، میزائلس اور دیگر دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے جنوبی ایشیاء میں جنگ کے ماحول کو تقویت حاصل ہوگی بجائے اس کے کہ ان ہتھیاروں کے ذریعہ اسلامی انتہاء پسندوں کا خاتمہ کیا جائے۔ اس طرح ان ہیلی کاپٹرس اور میزائلس کی فروخت کا مقصد ہی فوت ہوگیا۔ پاکستان کو ہتھیاروں کے حصول کے اصل مقصد کو سمجھنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT