Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’پاکستان کو انڈیا میں سیریز نہیں کھیلنی چاہیے‘: سیٹھی

’پاکستان کو انڈیا میں سیریز نہیں کھیلنی چاہیے‘: سیٹھی

لاہور۔ 13 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکیٹیو کمیٹی نجم سیٹھی نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان جاکر کرکٹ سیریز نہیں کھیلنی چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان رواں سال ڈسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ایک مکمل سیریز شیڈول ہے لیکن دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات اور سرد مہری کی وجہ سے سیریز پر شکوک کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔تاہم اب بی سی سی آئی نے اپنے موقف میں نرمی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ دسمبر میں پاکستان یا متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں لیکن یہ سیریز ہندوستان میں ہوسکتی ہے۔ بی سی سی آئی سربراہ ششانک منوہر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ڈسمبر میں کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ یہ سیریز پاکستان یا متحدہ عرب امارات میں ممکن نہیں ہوسکتی تاہم اس کا انعقاد شمالی ہندوستان میں ہوسکتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کا گورننگ بورڈ کو مشورہ ہے کہ اگر بی سی سی آئی کی طرف سے ایسی تجویز آتی ہے تو ہمیں انکار کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2007 اور 2012 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی اعتبار سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT