Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو انگلینڈ اوربارش نے دھودیا ، انگلش ٹیم کو 0-1 سے سبقت

پاکستان کو انگلینڈ اوربارش نے دھودیا ، انگلش ٹیم کو 0-1 سے سبقت

ساؤتھمپٹن18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے بارش سے متاثر پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 44 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان ٹیم اسی ہفتے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار نمبر 1 مقام پر پہنچی ہے۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر34.3اوورز میں 193 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، انگلینڈ کی ٹیم نے جب دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کیا تو میچ کو 48 اوورز تک محدود کر کے انگلینڈ کا ہدف 252 رنز کر دیا گیا جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 14 اوورز میں 59 رنز درکار تھے لیکن مسلسل بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روکنا پڑا اور انگلینڈ کی ٹیم نے ڈک ورتھ لیوس کے تحت پاکستان کو 44 رنز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے 65 اور جائے روٹ نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے عمر گل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز کو بارش کی وجہ سے 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس کے تحت انگلینڈ کو 13.3 اوورز میں جیتنے کے لیے 58 رنز درکار تھے تاہم میچ دوبارہ شروع نہیں ہو سکا اور انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت 44 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

اس سے پہلے پاکستان کو پہلی کامیابی عمر گل نے ہیلز کو سات رنز پر آؤٹ کر کے دلائی جو سلپ میں محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد جیسن روائے اور روٹ کے درمیان عمدہ شراکت داری کا اختتام روئے کے کیچ آؤٹ ہونے پر ہوا۔محمد نواز کی گیند پر روائے کا زبردست کیچ باؤنڈری پر بابر اعظم نے پکڑا۔ پاکستان کو کافی انتظار کے بعد تیسری وکٹ روٹ کی ملی جو 61 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 260 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 260 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تو عمر گل نے پانچویں ہی اوور میں ہیلز کو 7 رنز پر پویلین بھیج دیا تاہم جیسن روئے نے جوئے روٹ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت داری قائم کی اس دوران جیسن روئے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 65 رنز پر محمد نواز کا نشانہ بنے۔ اظہر علی اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تو آئرلینڈ کے خلاف 152 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے شرجیل خان صرف 16 رنز ہی بنا سکے جب کہ آوٹ آف فارم محمد حفیظ بھی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

TOPPOPULARRECENT