Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کو ایف 16 کی فروخت پر ہندوستان کی تشویش نامناسب : امریکہ

پاکستان کو ایف 16 کی فروخت پر ہندوستان کی تشویش نامناسب : امریکہ

واشنگٹن ۔ 17  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے8 ایف ۔16 لڑاکا جٹ طیاروں کی پاکستان کو فروخت پر ہندوستان کی تشویش کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی صیانتی صورتحال پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا ۔ پینٹگان نے آج اس امریکی اقدام پر ہندوستان کی مایوسی کو مسترد کردیا ۔

افضل حامی نعرہ بازی سے
ایس ایف آئی کا اظہارلاتعلقی
کولکتہ ۔ 17  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایس ایف آئی کی مغربی بنگال شاخ نے خود کو آج افضل گرو حامی نعرہ بازی سے جو جادھو پور یونیورسٹی کے طلبہ نے کی تھی لاتعلق قرار دیا اور کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی پوری طلبہ برادری کو اس غیرذمہ دارانہ نعرہ بازی کیلئے خاطی قرار نہیں دیا جانا چاہئے ۔ 15 فبروری کو ایس ایف آئی نے بائیں بازو کے طلبہ کے شعبہ کے ساتھ ایک احتجاجی جلسہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے احاطہ میں پولیس کارروائی کے خلاف منعقد کیا تھا ۔ ایس ایف آئی نے کہاکہ وہ ہمیشہ دہشت گردی ، فرقہ پرستی اور انتشارپسند طاقتوں کی مخالف رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT