Saturday , December 15 2018

پاکستان کو ایک بار پھر امریکی صدر ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک بار پھر انتباہ دیا ہیکہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کردے۔ نائب صدر مائیک پنس نے اپنے غیرمعلنہ دورہ افغانستان کے دوران یہ بات کہی۔ موصوف بگرام ایربیس میں امریکی فوجیوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے پاکستان نے طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رکھے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔ وہ دن گئے جب خلیل خاں فاختہ اڑاتے تھے کیونکہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف سخت وقف اپنا رکھا ہے۔ طیاروں کو کھڑا کرنے کے مقام جسے ہنگر کہا جاتا ہے، کو کرسمس کی سجاوٹ سے پرکشش بنایا گیا تھا اور مائیک پنس نے وہاں موجود تقریباً 500 امریکی فوجیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت وہی بات کہہ رہے ہیں جو صدر ٹرمپ نے کہی ہے۔ اگر پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے تو یہ اس کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ تاہم اگر اس نے دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو پاکستان کو شدید نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT