Tuesday , December 11 2018

پاکستان کو تیسرا مقام برقرار رکھنے کیلئے کامیابی ضروری

گال ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں اپنی تیسرا تیسرا مقام برقرار رکھ سکتا ہے۔کل شروع ہونے والی سیریز کے آغاز پر پاکستان کو تیسرا اور سری لنکا کو چھٹا مقام حاصل ہے۔پاکستان کے103 درجہ بندی کے نشانات ہیں جبکہ سری لنکا کے 8 نشانات کم ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کی درجہ بندی کا انحصار انگلینڈ اور ہندوستان کی سیریز پر ہے۔یہ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔پاکستان کو اپنا تیسرا مقام برقرار رکھنے کے لئے سری لنکا کو ہر صورت میں شکست دینی ہوگی۔اگر سری لنکا کو گھریلو سیریز میں شکست ہوگئی تو اس کی درجہ بندی میں چھٹے سے ساتواں ہوجائے گا۔اگر سر ی لنکا ٹسٹ سیریز 1-0 سے جیت گیا تو آئی سی سی درجہ بندی میں اس کا نمبر پانچواں ہو جائے گا۔ تاہم 2-0 سے کامیابی کی صورت میں سری لنکا کا نمبر وتھا ہوجائے گا۔

محمد وسیم کا گولڈ میڈل جیتنا کارنامہ : پی بی ایف
کراچی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے نائب صدر شاہ نعیم ظفر، زیب خان و خازن اصغر بلوچ، ریفری ججز کمیشن پاکستان کے چیئرمین یونس پٹھان نے کامن ویلتھ گیمس میں باکسر محمد وسیم کو سلور میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں ان عہدیداروں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود محمد وسیم نے پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کرکے شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی کارکردگی نے پاکستان میں حقیقی باکسنگ فیڈریشن کو قوم کے سامنے سرخرو کیا جو قابل ستائش ہے۔ یہ ہماری پایسی ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں صلاحیتوں اور میرٹ کو بنیاد بنایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT