Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / پاکستان کو روسی کمپنی کا ہیلی کاپٹر سربراہ

پاکستان کو روسی کمپنی کا ہیلی کاپٹر سربراہ

ماسکو۔23جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کو روسی کمپنی سے لڑاکا ہیلی کاپٹر MI-171Eسربراہ کیا گیا ہے ۔ یہ ایسا دوسرا ہیلی کاپٹر ہے جو جاریہ سال پاکستان کو سربراہ کیا گیا ہے ۔ MI-171E درحقیقت فوجی مالبردار ہیلی کاپٹر ایم آئی۔17 کا سیویلین متبادل ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب یہ پہلے ہی سے پاکستانی فوج میں تعینات ہے ۔ روسی کمپنی کے آندرے بوگنسکی نے کہا کہ طبی ہنگامی صورتحال پر یہ ہیلی کاپٹر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں 14 اسٹریچرس منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے بشرطیکہ اس کی نشستیں نکال دی جائیں ۔ روسی ہیلی کاپٹرس حکومت کے ساتھ کنٹراکٹر کی بنیاد پر ڈسمبر 2016ء میں سربراہ کئے گئے ہیں ۔ یہ قابل تبدیلی ہیلی کاپٹر ہے ‘ اس میں کیبن سمیت 13نشستیں اور ایک فلائٹ اٹنڈنٹ کی نشست ہے ۔ اس میں 27مسافر سوار ہوسکتے ہیں اور کیبن میں چار ٹن مال منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ یہ ہیلی کاپٹر آسانی کے ساتھ کہیں بھی اتر سکتے ہیں اور جب یہ ہیلی کاپٹر فضاء میں منڈلارہا ہو تو اس کے ارکان عملہ چھلانگ بھی لگاسکتے ہیں ۔ دنیا بھر میں مگ۔17 عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT