Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو ریسلنگ میں پہلا گولڈ میڈل

پاکستان کو ریسلنگ میں پہلا گولڈ میڈل

گولڈکوسٹ۔14 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)آسڑیلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز2018 کے دوران ریسلنگ کے 86 کلو گرام زمرے کے مقابلے میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔پاکستان کے ریسلر انعام بٹ نے 86 کلوگرام ریسلنگ مقابلوں میں تمام حریفوں کو چت کرتے ہوئے فائنل میں نائیجیریا کے میلون بیبو کو شکست دی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔خیال رہے کہ یہ کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔کامن ویلتھ گیمز 2018 میں یہ پاکستان کا چوتھا میڈل ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان نے تین برونز میڈل بھی اپنے نام کیے ہیں۔ریسلنگ کے 57 کلو گرام مقابلے میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے ریسلر کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کیا۔قبلِ ازیں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں جملہ 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا برونز میڈل دلوایا تھا۔پاکستان کے طلحہ طالب نے 62 کلو گرام کے ایونٹ میں برونز میڈل جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT