Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کو سخت جواب دیا جائے : مجید میمن

پاکستان کو سخت جواب دیا جائے : مجید میمن

ممبئی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی لیڈر مجید میمن نے آج پاکستان کے خلاف ایک کرارہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا تو ہندوستان کو بھی اس کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا

ممبئی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی لیڈر مجید میمن نے آج پاکستان کے خلاف ایک کرارہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا تو ہندوستان کو بھی اس کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو نریندر مودی نے اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا تھا لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس کی یکسوئی کی جانی چاہئے ۔ اگر ہم پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے کوئی موثر قدم اٹھانا پڑے گا یا تو انتہائی متانت کے ساتھ اپنے وقار کو برقرار رکھا جائے یا پھر پاکستان کی جارحیت کا جواب بھی جارحیت سے دیا جائے ۔ یاد رہے کہ کل لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) پی این ہون نے کہا تھا کہ ہندوستان کو جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں جبکہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ پا کستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا انتخابات یا 15 اگست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT