Sunday , July 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان کو شام کی صورتحال پر ’گہری تشویش‘

پاکستان کو شام کی صورتحال پر ’گہری تشویش‘

اسلام آباد ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج شام کی صورتحال پر ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا اور تمام فریقوں سے یو این چارٹر کی تعمیل کرتے ہوئے جنگ زدہ ملک کے بحران کی یکسوئی کرنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت بھی کی۔ مشتبہ کیمیائی اسلحہ کے حملے کے جواب میں آج شامی حکومت کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے طلوع آفتاب سے قبل حملوں کی لہر چھیڑ دی۔ دفتر خارجہ نے کہا: ’’ہم شام کی صورتحال پر گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم تمام فریقوں سے ایسی حرکتوں سے گریزاں رہنے کی اپیل کرتے ہیں جو یو این چارٹر سے مطابقت نہیں رکھتے۔‘‘ پاکستان نے کہا کہ فوری اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق کا پتہ چلانا اہم ہے۔

TOPPOPULARRECENT