Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو شکست‘ آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

پاکستان کو شکست‘ آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

دبئی۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) اوپنرس کی جانب سے ایک عرصہ کے بعد سنچری پارٹنرشپ فراہم کرنے کا بھی پاکستانی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور اسے یہاں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں پانچ وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اس طرح آسٹریلیا نے تین مقابلوں کی سیریز میں 2-0کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی

دبئی۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) اوپنرس کی جانب سے ایک عرصہ کے بعد سنچری پارٹنرشپ فراہم کرنے کا بھی پاکستانی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور اسے یہاں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں پانچ وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اس طرح آسٹریلیا نے تین مقابلوں کی سیریز میں 2-0کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے ۔ پاکستانی ٹیم 126/0 کے بہتر آغاز کے باوجود 49.3اوورس میں 215رنز پر آل آؤٹ ہوگئی

جب کہ کامیابی کیلئے مطلوبہ 216رنز کا نشانہ میکس ویل کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 40گیندیں قبل ہی پانچ وکٹوں کے نقصان سے 217/5کی شکل میں حاصل کرلیا ۔ میکس ویل جس وقت دو رنز کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے اُس وقت سلپ میں عمر اکمل نے ان کا کیچ چھوڑا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 81 گیندوں میں 76رنز اسکور کئے جس میں 9چوکے اور ایک چھکا شامل ہے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں جیمس فالکنر نے 37گیندوں میں 26اور براڈ ہاڈین نے20گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی کیلئے درکار رنز مکمل کرلئے ۔ ذوالفقار بابر نے 52رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی ۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کو صحیح ثابت کرتے ہوئیہ احمد شہزاد (61) اور سرفراز احمد (65)نے اپنی پہلی ونڈے نصف سنچری کے ذریعہ ٹیم کو ایک بہترین شروعات فراہم کی لیکن مڈل آرڈر میں مصباح الحق (15) ‘ عمر اکمل (5)اور شاہد آفریدی (2)کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو بہتر اسکور بنانے نہیں دیا ۔ آسٹریلیا کیلئے میچل جانسن نے 10اوورس میں 40رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں اہم موقع پر اپنے آخری اوور میں شاہد آفریدی کی وکٹ بھی شامل ہے ۔ دیگر بولروں میں رچرڈسن ‘ دوھرتی ‘ فالکنر اور نیتھن لین نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT