Monday , May 28 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو شکست ، افغانستان نے انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان کو شکست ، افغانستان نے انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

اکرام فیضی کی سنچری ، مین آف دی میچ مجیب زدران 5/13 کی طوفانی بولنگ ، پاکستانی ٹیم صرف 63 رنز پر آؤٹ
کوالالمپور۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان نے کوالالمپور میں منعقدہ انڈر۔19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ کپ حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ بنائی ہے۔ افغان ٹیم نے پاکستان کو 185 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے اکرام فیضی 107 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم کامیابی کیلئے افغانستان کی طرف سے مقرر کردہ 50 اوورس میں 249 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 22.1 اوورس میں محض 63 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ مین آف دی میچ مجیب زدران نے 7.1 اوورس میں صرف 13 رنز دے کر 5 وکٹس حاصل کیا۔ پاکستان کے 9 کھلاڑی 10 رنز کے انفرادی اسکور تک بھی پہونچ سکے جس سے افغان بولرس کے ڈسپلین اور بہترین بولنگ کا اظہار ہوتا ہے۔ نوین الحق کی قیادت میں جواں سال کھلاڑیوں نے جمعہ کو سیمی فائنلس میں نیپال کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی لیکن پاکستان دوسرے فائنل میں بنگلہ دیش کو ’’ڈک ورتھ لیوس‘‘ طریقہ کار کی بنیاد پر شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہونچا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے ساتھ ہی افغان اوپنرس رحمن گلی اور ابراہیم زدران کی رفاقت میں 61 رنز بنائے گئے۔ گل 17 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، جن کے بعد اکرام فیضی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی۔ پاکستان کے محمد موسیٰ نے 10 اوورس میں 46 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT