Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو شکست دینا بڑا چیلنج:منرو

پاکستان کو شکست دینا بڑا چیلنج:منرو

ابوظہبی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمین کولن منرو نے کہا ہے کہ یواے ای کی وکٹوں پر پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے، آسٹریلیا کے خلاف جس طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نمبر ایک ٹیم نے مظاہرہ کیا اس کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہیکہ ہمیں کتنی محنت کرنی پڑے گی۔ ایک انٹرویو میں منرو نے کہا کہ شارجہ میں افغان لیگ کے میچز کھیلنے کا تجربہ ضرور ہے لیکن ابوظہبی کی وکٹ ذرا مختلف ہے۔ پہلی مرتبہ اپنے ملک کی جانب سے یواے ای میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے اکثر کھلاڑی کافی وقت سے کھیل سے دور ہیں، تاہم جو لیگز کھیل کر پہنچے ہیں، ان کی فارم کا ضرور فائدہ ملے گا۔ اوپنر نے کہا کہ سرفراز کی زیر قیادت ٹیم لگاتار 10 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، وہ بڑے اعتماد کے ساتھ ان وکٹوں پر کھیل رہی ہے ، تاہم ہم ایک اچھے مقابلے کے لیے تیار ہیں، کورے اینڈرسن سمرسیٹ کاونٹی کھیل کر آرہے ہیں،ان کی موجودگی سے دوسرے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ایک مسابقتی سیریز سب کو دیکھنے کو ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT