Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کو منہ توڑ جواب دیاجارہاہے :بھامرے

پاکستان کو منہ توڑ جواب دیاجارہاہے :بھامرے

نئی دہلی 19جنوری(سیاست ڈاٹ کام) دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے پاکستان کی طرف سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شہری ٹھکانوں پر فائرنگ کو افسوسناک بتاتے ہوئے آج کہا کہ فوج اس کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ڈاکٹر بھامرے نے آج یہاں این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے جموں و کشمیر میں شہری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جانا افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کے تئیں حساس ہے اور فوج سرحد پر کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے اور سرحد کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور وہ جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے ۔ فوج ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور اس کا حوصلہ کافی بلند ہے ۔ وہ اہل وطن کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فوج پوری طرح سرگرم ہے اور وہ ہر صورت حال سے نمٹ رہی ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے آر ایس پورا اور ارنیا سیکٹر ، سامبا کے رام گڑھ سیکٹر اور کٹھوعہ کے ہیرانگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس آج صبح گاوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی جس میں دو شہریوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔سکم سیکٹر کے قریب ہندوستان اور چینی افواج کے درمیان ڈوکلام علاقے میں تعطل کے بارے میں آنے والی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ کہ یہ ہماری قیادت کی بڑی فتح ہے اس معاملے پر وہ کچھ زیادہ نہیں کہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT