Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے ، منوہر پاریکر

پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے ، منوہر پاریکر

بلاسپور ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جانب سے پاکستان کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ ’’ہم انہیں منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔ ہمارا جواب دگنا ، سہ گنا ہے ‘‘ ۔ سنگھ پریوار کی تائید کی حامل تنظیم ونواسی وکاس سمیتی کے ایک پروگرام کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر مداخلت کاری میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا اس مسئلہ پر وہ تفصیلات نہیں بتاسکتے لیکن یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مداخلت کاری کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT