Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز بچانے کا چیلنج

پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز بچانے کا چیلنج

 

کراچی۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا جہاں 2-0 کے خسارے سے دوچار پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی میں فتح اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5-0 سے کلین سوئپ کے بعد پکستانی ٹیم بلند و بانگ دعوؤں کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچی تو سب سے امیدتھی کہ سرفراز احمد کی زیر قیادت یہ ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی لیکن ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم میں ماضی کی جھلک واضھ طور پر نظر آئی۔پاکستانی بیٹنگ لائن دونوں میچوں میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی جبکہ باؤلرز بھی ابتدائی اوورز میں حریف ٹیم کو دباؤ میں لینے میں ناکامی سے دوچار ہوئے اور جس کے سبب ویلنگٹن اور نیلسن میں میزبان ٹیم نے باآسانی فتح حاصل کی۔دونوں ہی میچوں میں قومی ٹیم کیلئے سب سے بڑا لمحہ فکریہ بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی ہے جہاں کیویز کی نپی تلی باؤلنگ پر پاکستانی بیٹسمینوں نے غیرضروری شاٹس کھیل کر وکٹیں گنوائی جس سے ابتدائی دس اوورز میں ہی میچ کا نتیجہ صاف نظر آنے لگا۔نیوزی لینڈ میں باؤنس سے پریشان پاکستانی بیٹسمینوں نے دونوں ہی میچوں میں بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر رنز کرنے کا موقع گنوایا جس کی سب سے بڑی مثال دونوں ہی میچوں میں پاکستانی ٹیل اینڈرز کی کارکردگی ہے جنہوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو معقول مجموعوں تک رسائی دلائی۔تاہم صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ باؤلنگ بھی ابھی تک نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میں ناکام نظر آتی ہے اور چیمپیئنز ٹرافی میں تمام ہی ٹیموں کو پریشانی سے دوچار کرنے والی پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کیوی بیٹسمینوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے اور حتیٰ کہ عالمی نمبر ایک حسن علی بھی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک پاکستان کے خلاف گزشتہ آٹھ ون ڈے میچوں میں فاتح رہی ہے اور ہوم سیزن میں اب تک کوئی غلطی نہ کرنے والی ٹیم لگاتار نویں فتح کیلئے پرعزم نظر آتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT