Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو پہلے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے 2وکٹیں درکار

پاکستان کو پہلے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے 2وکٹیں درکار

ابوظہبی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں بیرونی ٹیموں کے خلاف کھیلی جارہی سیریز میں پاکستان ایک اور ٹسٹ مقابلہ میں کامیابی کی دہلیز پر پہونچ چکا ہے۔ جیسا کہ یہاں ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم 174/8 کی نازک صورتحال سے پریشان ہے جبکہ اسے اِس مقا

ابوظہبی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں بیرونی ٹیموں کے خلاف کھیلی جارہی سیریز میں پاکستان ایک اور ٹسٹ مقابلہ میں کامیابی کی دہلیز پر پہونچ چکا ہے۔ جیسا کہ یہاں ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم 174/8 کی نازک صورتحال سے پریشان ہے جبکہ اسے اِس مقابلہ کو ڈرا کرنے کے لئے کھیل کے آخری دن اپنی دو وکٹیں محفوظ کرنی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سے کامیابی ہنوز 306 رنز دور ہے۔ دن کے اختتام پر مارک گریک 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز اور اسپنر ایش سودھی 51 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناتے ہوئے وکٹ پر موجود ہیں۔ علاوہ ازیں اِن بیٹسمنوں کی جوڑی نے پاکستان کو پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن ہی کامیابی حاصل کرنے سے باز رکھا ہے کیونکہ دونوں بیٹسمنوں نے پاکستانی بولروں کا 14.5 اوور تک سامنا کرتے ہوئے اِنھیں مزید کامیابی حاصل کرنے سے دور رکھا اور دونوں کے درمیان نویں وکٹ کے لئے 36 رنز کی پارٹنرشپ ہوچکی ہے۔ پاکستان کے لئے راحت علی ، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنے اوپنر محمد حفیظ کی ناقابل تسخیر سنچری (101) کی بدولت دوسری اننگز 175/2 پر ڈکلیر کردی۔

TOPPOPULARRECENT