Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / پاکستان کو کیری ۔ لوگاربرمن کے تحت کوئی امداد نہیں دی گئی : اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

پاکستان کو کیری ۔ لوگاربرمن کے تحت کوئی امداد نہیں دی گئی : اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

واشنگٹن ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری جو ہندوستان کے دورہ پر آنے والے ہیں، نے آج وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس کو ایسا کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا ہے جہاں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کا تذکرہ کیا گیا ہو۔ کیری کی ترجمان نے بتایا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کانگریس کو ایسا کوئی اعلامیہ

واشنگٹن ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری جو ہندوستان کے دورہ پر آنے والے ہیں، نے آج وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس کو ایسا کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا ہے جہاں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کا تذکرہ کیا گیا ہو۔ کیری کی ترجمان نے بتایا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کانگریس کو ایسا کوئی اعلامیہ حوالے نہیں کیا ہے جس کے تحت کیری ۔ لوگاربرمن کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان کو امریکی امداد جاری کی جانی ہے۔ 2013ء کی بات ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کو دی جانے والی امداد کے بارے میں کانگریس کو نوٹیفائی کیا تھا جس کیلئے وزیرخارجہ نے ’’نیشنل انٹرسٹ وائیور‘‘ کا استعمال کیا تھا جبکہ سرٹیفکیٹس کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان جین ساکی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہی ہیکہ پاکستان کو کیری ۔ لوگابرمن کے تحت کوئی امداد نہیں دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT