Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو 20سال بعد آ سٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کا موقع

پاکستان کو 20سال بعد آ سٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کا موقع

کراچی۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں دوسرا ٹسٹ کھیلنے دبئی سے ابوظہبی پہنچ گئی۔تاہم دونوں ٹیموں نے آرام کو تر جیح دی اور منگل کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان نے پہلا ٹسٹ221رنز سے جیتا تھا اسے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگیا تو اسے20سال بعد حریف ٹ

کراچی۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں دوسرا ٹسٹ کھیلنے دبئی سے ابوظہبی پہنچ گئی۔تاہم دونوں ٹیموں نے آرام کو تر جیح دی اور منگل کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان نے پہلا ٹسٹ221رنز سے جیتا تھا اسے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگیا تو اسے20سال بعد حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں کامیابی ملے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دو سال قبل اس وقت کی عالمی نمبر ایک انگلینڈ کی ٹیم کیخلاف ٹسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔گزشتہ سال اْس وقت کی عالمی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ بھی پاکستان کے سامنے مشکلات کا شکار ہوئی تھی اور اب دوبارہ عالمی نمبر ایک بننے کی خواہش رکھنے والی آسٹریلیائی ٹیم مشکلات میں ہے۔تین مختلف ٹیموں کے خلاف اگر کوئی قدر مشترک ہے تو وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہیں جو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹسٹ کی جیت کو بہت اہم سمجھتے ہیں۔بر طانوی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کے بعد یہ ٹسٹ میچ میرے کیریئر کی دوسری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

دبئی ٹسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو سری لنکا کے دورے میں ٹسٹ اور ونڈے دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی شکست نے بھی مصباح الحق کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا لیکن اب وہ خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہے ہیں۔سری لنکا میں بھی ہم نے بہترکرکٹ کھیلی تھی لیکن اس کو اس نکتے پر نہیں لا پا رہے تھے جو جیت کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دبئی ٹسٹ میں ہم نے بیٹنگ اور بولنگ میں زبردست مظاہر کیا ہے اور ہر کرکٹر نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے نبھایا۔مصباح الحق اس میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے والے یونس خان کو نوجوان کرکٹرز کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT