Friday , January 19 2018
Home / پاکستان / پاکستان کو 50ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی توقع

پاکستان کو 50ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی توقع

صدرچین کے دورہ کا آغاز‘ پاکستانی فوج حفاظتی انتظامات کرے گی

صدرچین کے دورہ کا آغاز‘ پاکستانی فوج حفاظتی انتظامات کرے گی
اسلام آباد۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جن پنگ کل اپنے اولین دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں دونوں ممالک کئی معاہدوں بشمول 50ارب امریکی ڈالر مالیتی دفاعی معاہدہ پر دستخط کریں گے ‘ جس سے رقم کی قلت کا سامنا کرنے والی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا اور ہندوستان کے پڑوس میں کمیونسٹ ملک کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا ۔ آٹھ JF-17 لڑاکا جٹ طیارے جو دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ تیارشدہ ہیں صدر چین کی حفاظت پر مامور کئے جائیں گے ۔ صدر چین کا سرخ قالین استقبال کیا جائے گا ۔ وزارت خارجہ کے دفتر نے کہا کہ صدر ژی ‘ صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ فوج کے تینوں سربراہوں سے ملاقات کریں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ صدر چین برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری بھی ہیں ‘ انہیں ایک خصوصی تقریب میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا جائے گا ۔ دونوں ممالک کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جن کا تعلق انفراسٹرکچر ‘ برقی توانائی اور مواصلات کے شعبوں سے ہیں ۔ چین ۔ پاکستان معاشی راہداری کے تحت یہ پراجکٹ قائم کئے جائیں گے ۔ وزارت فینانس کے ایک عہدیدار نے کہاکہ 50ارب امریکی ڈالر مالیتی سرمایہ کاری کے معاہدہ پر بھی دستخط متوقع ہے ۔ چین نے فیصلہ کیا ہے کہ سنگین صیانتی اندیشوں کے باوجود جو مسلم غالب آبادی والے علاقے جن جیانگ اور پاکستانی طالبان سے درپیش ہیں ۔ پاکستانی حکومت کے ساتھ معاہدہ کئے جائیں گے ۔ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر چین کو بے مثال حفاظت فراہم کی جائے گی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ پاکستانی فوج نے اس سلسلہ میں ایک جامع صیانتی منصوبہ تیار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT