Monday , June 18 2018
Home / دنیا / پاکستان کو 952 ملین ڈالرس کے امریکی ہیلی کاپٹرس ، میزائیلس کی فروخت

پاکستان کو 952 ملین ڈالرس کے امریکی ہیلی کاپٹرس ، میزائیلس کی فروخت

واشنگٹن ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آج پاکستان کو 952 ملین ڈالرس مالیتی ہیلی کاپٹرس ، میزائیلس اور دیگر دفاعی آلات کی فروخت کو منظوری دی تاکہ انسداد دہشت گردی کارروائی میں مدد مل سکے ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملت سے علاقہ میں فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی

واشنگٹن ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آج پاکستان کو 952 ملین ڈالرس مالیتی ہیلی کاپٹرس ، میزائیلس اور دیگر دفاعی آلات کی فروخت کو منظوری دی تاکہ انسداد دہشت گردی کارروائی میں مدد مل سکے ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملت سے علاقہ میں فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دفاعی آلات بشمول AH-1Z وائپر اٹیک ہیلی کاپٹرس اور AGM-114R ہیل فائر II میزائیلس وغیرہ کی فروخت کے سلسلے میں اعلامیہ کانگریس کو روانہ کردیا ہے ۔ ان فوجی آلات کے ذریعہ پاکستان کی شمالی وزیرستان علاقے میں جاری کارروائیوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ یہی نہیں بلکہ دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں بھی ناسازگار موسم کے باوجود دہشت گرد سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے گی ۔

TOPPOPULARRECENT