Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / پاکستان کو F-16 طیاروں کیلئے اعلامیہ جاری حساس ٹکنالوجی کی بھی فراہمی ، ہندوستان کی مخالفت نظرانداز

پاکستان کو F-16 طیاروں کیلئے اعلامیہ جاری حساس ٹکنالوجی کی بھی فراہمی ، ہندوستان کی مخالفت نظرانداز

واشنگٹن ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت امریکہ نے ہندوستان اور سرکردہ امریکی قانون سازوں کی سخت مخالفت کے دوران پاکستان کو آٹھ F-16 جنگی جٹ طیاروں کی فروخت کیلئے فیڈرل نوٹیفکیشن شائع کردیا ۔ فیڈرل رجسٹر میں شائع کردہ اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو F-16 طیاروں کی فروخت جنوبی ایشیاء میں سکیورٹی اور پارٹنرشپ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کا ایک اہم حصہ ہے ۔ ان F-16 طیاروں کی مجموعی لاگت تقریباً 700 ملین ڈالر ہوگی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ان طیاروں کی درخواست کی تھی ۔ ہندوستان نے پاکستان کو F-16 طیارے فروخت کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ موقف ناقابل قبول ہے کہ اس طرح اسلحہ کی منتقلی سے دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ ریپبلکن سنیٹر ریانڈ پال نے سنیٹ میں اپنے رفقاء سے خواہش کی ہے کہ وہ پاکستان کو F-16 کی فروخت کے خلاف اُن کی مخالفت میں شریک ہوجائیں۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے جاریہ ہفتہ ڈیفنس رائٹرس گروپ کو بتایا تھا کہ پاکستان نے ابتداء میں 18 طیاروں کی درخواست کی تھی لیکن مالی مشکلات کے باعث وہ صرف 8 طیارے خرید رہا ہے ۔ گزشتہ پانچ سال سے پاکستانی فضائیہ امریکی امداد کی بچت کرتا آرہا ہے تاکہ ان F-16 طیاروں کیلئے مالیہ فراہم ہوسکے ۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ ان اُمور کی بناء ملک میں انسداد دہشت گردی کارروائی کے حصہ کے طورپر ہمیں طیارو ں کی فروخت اہمیت رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT