Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کپ بھی تنازعہ سے پاک نہیں

پاکستان کپ بھی تنازعہ سے پاک نہیں

لاہور۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  ڈومیسٹک ونڈے ٹورنمنٹ کو پہلی مرتبہ فرنچائزز کی طرز پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنمنٹ کا آغاز 19 اپریل کو فیصل آباد میں ہوگا۔ ٹورنمنٹ میں پانچ ٹیمیں‘ فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کے انتخاب کے دوران ایک واقعہ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل ٹیم جس کی کپتانی  ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سپرد کی گئی ہے۔ اپنی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے مرحلے میں مصباح الحق موجود رہے اور ان کی رضامندی سے تمام کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ تاہم ٹیم کیلئے آخری کھلاڑی کے انتخاب کے موقع پر ٹیم کے کوچ نے متنازعہ طور پر پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ کے صاحبزادے کو ٹیم میں شامل کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT