Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف آج پہلا ونڈے ، زمبابوے میں نئے کھلاڑی

پاکستان کیخلاف آج پہلا ونڈے ، زمبابوے میں نئے کھلاڑی

بلاوایو۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاک۔زمبابوے ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں کھیلا جائے گا۔دریں اثناء زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 نئے کھلاڑیوں لیام روچ، تناشے کامن ہوکموے اور ریان مرے کو شامل کیا گیا ہے۔اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل سے دوچار میزبان ٹیم مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور ٹیم کے اوپنر سولومون میر اور فاسٹ بولر کائل جاروس زخموں کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔زمبابوے کو اس سیریز میں اپنے اہم ترین اور تجربہ کار کھلاڑیوں برینڈن ٹیلر اور سکندر رضا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔سکندر رضا کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ برینڈن ٹیلر کا معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بورڈ سے اختلاف ہے، اس لیے انہوں نے سہ رخی ٹی20 سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔اعلان کردہ اسکواڈ کے کپتان ہملٹن مساکاڈزا ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برائن چاری، ٹنڈائی چتارا، چامو چبابا، ایلٹن چگمبرا، ٹنڈائی چیسورو، تناشے کامنہو، ویلنگٹن مساکاڈزا، پیٹر مور، ریان مرے، تریسائی موساکانڈا، بلیسنگ موزربانی، رچرڈ این گراوا، لیام روچ، ڈونلڈ ٹریپانو اور میلکم والر پر مشتمل ہے۔زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بلاوایو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جس میں پھر ایک مرتبہ پاکستانی اوپنر فخرزمان توجہ کا مرکز ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اب زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اور میزبان ٹیم کے لیے ان فارم پاکستانی ٹیم کو زیر کرنا بڑا چیلنج ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ونڈے 16جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اورآخری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT