Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف دوسرا ونڈے

پاکستان کیخلاف دوسرا ونڈے

ہمبنٹوٹا۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کپتان انجیلو میتھیوز اور لوور آرڈر میں تسہارا پریرا کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف یہاں منعقدہ دوسرا ونڈے 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز اسکور کئے ہیں۔ سری لنکا کیلئے اس مقابلے میں کامیابی اشد ِ ضروری ہے کیونکہ ابتدائی ونڈے میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہ

ہمبنٹوٹا۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کپتان انجیلو میتھیوز اور لوور آرڈر میں تسہارا پریرا کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف یہاں منعقدہ دوسرا ونڈے 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز اسکور کئے ہیں۔ سری لنکا کیلئے اس مقابلے میں کامیابی اشد ِ ضروری ہے کیونکہ ابتدائی ونڈے میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ سری لنکا کے لئے میتھیوز 115 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 93 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے سینئر بیٹسمین مہیلا جئے وردھنے کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلئے 122 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو ایک مستحکم شروعات فراہم کی جس کے بعد پریرا اور میتھیوز نے ساتویں وکٹ کیلئے 9.3 اوورس میں 87 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکورکو 300 کے ہندسہ سے آگے بڑھایا۔ پریرا نے محض 36 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میںتیز رفتار 65 رنز اسکور کئے ۔ جئے وردھنے نے 74 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی ایک اور بہترین اننگز کھیلی ۔ پاکستانی بولروں نے 62 رنز پر سنگاکارا کے ہمراہ ابتدائی 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے عمدہ شروعات کی تھی لیکن وہ میزبان ٹیم کو ہمالیائی اسکور بنانے سے باز رکھنے میں ناکام رہے۔ وہاب ریاض نے 65 رنز کے عوض 4 اور محمد حفیظ نے 39 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT