Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے بنگلہ دیش کی دھمکی

پاکستان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے بنگلہ دیش کی دھمکی

ڈھاکہ ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان نے رواں سال مجوزہ دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا اور پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ سیریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔پاکستان کو رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹسٹ، تین ونڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنی تھی۔پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکا ہے اور انہوں نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم لگاتار تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتے لہٰذا ہم نے دورہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے سال یا کسی اور وقت اس بارے میں غور کریں گے۔اس معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے اس بات کا علم ہوا اور ابھی تک ہمیں باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

TOPPOPULARRECENT