Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز سری لنکائی ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز سری لنکائی ٹیم کا اعلان

کولمبو۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کے لئے سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں رنگنا ہیراتھ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ11 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جا ئے گا۔ سری لنکا نے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ میں مالندا سری

کولمبو۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کے لئے سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں رنگنا ہیراتھ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ11 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جا ئے گا۔ سری لنکا نے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ میں مالندا سری وردنے اور سچیتھ پتھیرانا کو پہلی مرتبہ میں شامل کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں کپتان انجیلو میتھیوز ، تلک رتنے دلشان ، کوشال پریرا ، اوپل تھرنگا اور تھریمنے،دنیش چنڈ یمل ، مالنداسیریوردنے ، پریانجن، پرادیپ اور پریرا سورنگا لکمل، لسیتھ ملنگا، سینانائیکے، پرسنااور سچیتھ پاتھیرانا شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT