Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز ، پریراسری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز ، پریراسری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے

شارجہ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے آل راؤنڈر تھسارا پریرا تین میچس کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں پاکستان کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم مارچ 2009 ء میں لاہور میں اُن کی بس پر بندوق بردار کے حملے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی اندیشوں کی بناء بین الاقوامی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ ترک کردیا تھا۔ سیریز کے پہلے دو میچس ابوظہبی میں 26 اور 27 اکٹوبر کو کھیلے جائیں گے۔ آخری میچ 29 اکٹوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے ونڈے کیپٹن اپل تھرنگا، فاسٹ بولر لستھ ملنگا اور سرنگا لکمال کے علاوہ نیروشن ڈکویلا اور چمارا کپوگیدرا نے سکیورٹی اندیشوں کی بناء پاکستانی دورے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT