Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف پہلا ٹسٹ ‘ ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف پہلا ٹسٹ ‘ ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

سینٹ جانز۔18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کیخلاف 21 اپریل سے شروع ہونے والی  تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے 13  رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تین روزہ ٹور میچ میں سلیکٹرز کو متاثر کرنے پر کیرن پاول کی  ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ وشال سنگھ اور شمرون ہٹمیئر کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا صلہ پہلی مرتبہ  اسکواڈ میں شامل کر کے دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر جیسن ہولڈر کی زیرقیادت ٹیم میں دیوندرا بشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ براتھویٹ، رسٹن چیز، میگوئیل کمنز، شین ڈورچ،شینن گبرائیل، الزاری جوزف اور شائی ہوپ شامل ہیں۔ سلیکٹرز کے مطابق انہوں نے پلیئرز کی حالیہ عمدہ کارکردگی کو پیش نظر رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT