Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیساتھ کھیلنے کا دباؤ نہیں تھا:اتھپا

پاکستان کیساتھ کھیلنے کا دباؤ نہیں تھا:اتھپا

کاؤنٹن، 24اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ ہی ہائی وولٹیج مقابلہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایشین چمپئنز ٹرافی میں 3-2کی دلچسپ فتح کے بعد ہندستانی فارورڈز ایس کے اتھپا نے کہا کہ انہیں اب روایتی حریف ٹیم کے خلاف کوئی دباؤ محسوس نہیں ہوتا ہے ۔ ایشیائی چمپئنز ٹرافی کے راؤنڈ رابن میچ میں ہندستان نے ایک گول کے فرق سے دلچسپ جیت درج کر لی۔اس میچ میں ہندستانی ٹیم کے کپتان رہے اتھپا نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے میچ میں اب بھی بہت مہم جوئی رہتی ہے لیکن اب ہمیں دباؤ محسوس نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ میچ کو بھی کسی دوسرے میچ کی طرح ہی لیتے ہیں۔ہم پیشہ کی طرح ہی پاکستان کے خلاف بھی کھیلتے ہیں ۔میڈیا ضرورہند ۔پاک میچ کو لے کر بہت دباؤ بنا دیتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT