Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / پاکستان کیلئے امریکی امداد کا احیاء مشروط

پاکستان کیلئے امریکی امداد کا احیاء مشروط

واشنگٹن ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان جب تک اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں امریکہ کو مطمئن نہیں کرے گا اس وقت تک پاکستان کیلئے امریکی امدادکا احیاء نہیں کیا جائے گا۔ پنٹگان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ اگر پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو تباہ و تاراج کردے تو اس سے نہ صرف افغانستان کی مدد ہوگی بلکہ ہندوستان اور پورے خطہ کا تحفظ بھی ہوگا۔ یاد رہیکہ امریکہ نے جاریہ سال جنوری میں پاکستان کیلئے زائد از1.15 بلین ڈالرس کی سیکوریٹی امداد روک دی تھی جس کیلئے پاکستان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک جیسی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کررہا ہے اور پاکستان میں ان کو محفوظ ٹھکانے فراہم کررہا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ پاکستان ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی بھی کرنا نہیں چاہتا۔ محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل مائیک اینڈریوز نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT