Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / پاکستان کی اسرائیل کو نیوکلیئر حملہ کی دھمکی

پاکستان کی اسرائیل کو نیوکلیئر حملہ کی دھمکی

جھوٹی خبر پر ردعمل ‘نیویارک ٹائمز میں فرضی مضمون شائع ‘ پاکستان بھی نیوکلیئر طاقت ہے  :  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

نیویارک ۔ 25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع پاکستان نے اسرائیل کو دھمکی دی کہ اُن کا ملک نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرے گا جب کہ ایک جھوٹی خبر پر وہ ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔ خبر کے بموجب وزیر دفاع اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ دولت اسلامیہ کے خلاف  پاکستان کے شام میں ادا کردہ کردار پر اسرائیل نیوکلیئر جوابی کارروائی کرے گا ۔ انہوں نے اس سنگین مسئلہ کے پھیلاؤ کو اُجاگر کیا تھا جو غلط خبر کی بناء پر پیدا ہوگیا تھا ۔ نیویارک ٹائمز میں ایک خبر شائع کی گئی تھی جو جھوٹی تھی جس کی بناء پر وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی اسرائیل کو دھمکی دی تھی ۔ ٹوئیٹر پر شائع کردہ ایک تحریر کے بموجب وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے اسرائیل کو جھوٹی خبر کی بنیاد پر دھمکی دی تھی ۔ وزیر دفاع نے مبینہ طور پر یقین کرلیا تھا کہ اسرائیل پاکستان کے خلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع اسرائیل کو نیوکلیئر جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے وقت یہ ذہن نشین رکھنا چاہیئے کہ پاکستان بھی ایک نیوکلئیر طاقت ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی خبر میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف مبینہ طور پر جھوٹی خبر پر مبنی مضمون پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جو ایک نیوز چینل پر شائع کیا گیا تھا جس کا عنوان وزیر دفاع اسرائیل کولن اگر پاکستان ‘ شام کو کسی بہانے سے بری افواج روانہ کرسکتا ہے تو ہم بھی اس ملک کو نیو کلیئر حملہ کے ذریعہ تباہ کردیں گے ‘‘ تھا ۔

وزیر دفاع اسرائیل موشے یالون‘سابق وزیر سے منسوب بیان کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ وزیر دفاع اسرائیل اوگ ڈور لیبر مین نے کہا تھا کہ دولت اسلامیہ کے خلاف شام میں پاکستان کے کردار پر اُن کا ملک جوابی نیوکلئیر کارروائی کرے گا ۔ وزیر دفاع اسرائیل نے خواجہ آصف کے آج ٹوئیٹر پر تحریر کردہ بیان کو ’’ خیالی ‘‘ قرار دیا ۔ یہ بیان سابق وزیر دفاع اسرائیل موشے یالون سے منسوب جھوٹی خبر پر پاکستان کی جانب سے ظاہر کیا گیا تھا ۔ وزارت دفاع نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو اس سلسلہ میں ٹوئیٹر پر ایک اور بیان شائع کرنے کیلئے کہا ۔ وزارت دفاع اسرائیل نے مزید کہا کہ جس خبر کا پاکستانی وزیر دفاع نے حوالہ دیا ہے مکمل طور پر جھوٹی ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی اخباری رپورٹ میں جو کہا گیا تھا سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا ۔ غیر ملکی حکومتیں اور شعبہ صنعت کے بڑے افراد کو اُمید ہوگئی تھی کہ اس سے صنعت کے شعبہ میں بحران پیدا ہوجائے گا ۔ ویب سائٹس پر تشہیر دن بہ دن سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے ۔ شمالی کیرولینا کے ایک شخص کو اس کے فائرنگ کرنے کے ایک ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ اس نے واشنگٹن کے نشانہ بازی کے ایک مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے فائرنگ کی تھی ۔ تحقیقات کے بعد اس کا پتہ چلا تھا ۔ تحقیقات کے بعد آج کے مضمون کے بھی بے بنیاد ہونے کا پتہ چلا ۔ قبل ازیں ہلاری کلنٹن کو ایک لڑـکے کو جنسی غلام بناکر رکھنے کی بھی ایک جھوٹی خبر اسی طرح شائع ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT