Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان کی ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تردید

پاکستان کی ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تردید

اسلام آباد۔21ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی فوجی افسر نے ہندستان کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام کو ”پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔روزنامہ ’’ڈان‘‘ نے اس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کل (منگل کو) کنٹرول لائن پر اس طرح کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی دراندازی کی کوشش کے ہندستانی دعوے میں صداقت نہیں۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہندستان اس طرح کے ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے دنیا کی توجہ کشمیر کے صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے ۔اخبار نے آج یہ خبر شائع کی ہے ۔ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کل جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں لاچی پورہ کے علاقے میں 10دراندازوں کی ہلاکت کے بعد یہ پاکستانی رد عمل سامنے آیا ہے ۔پاکستانی حکام نے ہندستان کی جانب سے دراندازی کے الزام کو مسترد کرنے کے لئے لائن آف کنٹرول سے دراندازی کو روکنے کے ہندستان کے تین صفوں پر مشتمل انتظامات کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ اس حال میں جنگجووں کے سرحد پار کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔اڑی حملے کے بعد ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے ہندستانی ہم منصب سے تھا کہ سرحد کے دونوں جانب انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں اور پاکستانی سرزمین سے کسی کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں۔

TOPPOPULARRECENT