Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے حملہ کا خطرہ، سخت چوکسی

پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے حملہ کا خطرہ، سخت چوکسی

جموں۔/20جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام )یوم جمہوریہ تقاریب کو درہم برہم کرنے کیلئے اگلی چوکیوں اور گشتی دستوں پر پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے حملوں کے اندیشوں سے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں فوج کو چوکس ( الرٹ ) کردیا گیا ہے۔ سرحدوں پر کہر اور دھند اور ناقابل قیاس دشمن سے نبرد آزما فوج کو تھرمل امیجرس اور سرونیلن آلات سے آراستہ کردیا گیا تاکہ لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں چوکسی اور نقل و حرکت پر عقابی نظر رکھی جاسکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انٹلی جنس نے یہ اطلاع دی ہے کہ بارڈر ایکشن ٹیم جو کہ پاکستانی فوج کا تربیت یافتہ چھوٹا ساگروپ ہے جسے عسکریت پسندوں کی سرپرستی حاصل ہے یوم جمہوریہ تقاریب بالخصوص امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ ہند کے موقع پر حملہ کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT