Wednesday , November 21 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان کی تحقیر پر سابق سفیر کیخلاف مقدمہ

پاکستان کی تحقیر پر سابق سفیر کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے امریکہ کیلئے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور ملک کی حکومت اور فوج کی توہین کرنے والی کتابیں اور مضامین لکھنے کی پاداش میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخواہ کے دو پولیس اسٹیشنوں میں تین افراد کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر میں حقانی کا نام لیا گیا ہے جن پر یہ الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے کتاب اور مضامین کے ذریعہ پاکستانی حکومت اور فوج کی تحقیر کی ہے۔ تینوں ایف آئی آر کنٹونمنٹ اور بلی تانگ پولیس اسٹیشنوں میں مومن، محمد اصغر اور شمس الحق نامی افراد کی جانب سے داخل کی گئی ہیں جس میں انہوں نے سابق سفیر کو ملک کو بدنام کرنے کیلئے موردالزام ٹھہرایا۔ یاد رہیکہ حقانی نے 1992ء اور 1993ء کے درمیان سری لنکا میں بھی پاکستانی سفیر کے فرائض انجام دیئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT