Tuesday , December 18 2018

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ،8 ہلاک 31 زخمی

سرینگر / نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی افواج نے بین الاقوامی سرحد پر اور خط قبضہ پر جموں و پونچھ کے سیکٹرس میں سرحد پار سے زبردست شل باری کی جس کی وجہ سے پیر کے دن 8شہری ہلاک اور دیگر 31 زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر ہندوستان کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس پر وزیر دفاع ارون جیٹلی نے سخت

سرینگر / نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی افواج نے بین الاقوامی سرحد پر اور خط قبضہ پر جموں و پونچھ کے سیکٹرس میں سرحد پار سے زبردست شل باری کی جس کی وجہ سے پیر کے دن 8شہری ہلاک اور دیگر 31 زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر ہندوستان کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس پر وزیر دفاع ارون جیٹلی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جنگ بندی خلاف ورزیوں کی شدت سے مذمت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان سے خواہش کی کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری بند کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سمجھ لینا چاہئے کہ ہندوستان میں حقائق تبدیل ہوچکے ہیں۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ ہندوستانی فوج پوری طرح کسی بھی اشتعال انگیزی پر جوابی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پیر کے دن کی فائرنگ ارنیا سیکٹر آر ایس پورہ ڈیویژن میں 11.30 بجے شب پیش آئی۔ پاکستان نے اتوار کی رات 11.30 بجے فائرنگ شروع کی جو پیر کی صبح 7.30 بجے دن تک جاری رہی ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 13 سالہ سیویلین لڑکی بھی شامل ہیں ۔

چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانے سے حکومت پاکستان کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے بموجب سفارتی ذرائع سے حکومت ہند سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان کی دو رخی دہشت گردی حکمت عملی کو بے نقاب کرتے ہوئے انٹلی جنس بیورو اور دیگر مرکزی سراغ رسانی محکموں نے انتباہ دیا ہے کہ پاکستان ہندوستان کی سر زمین پر تہوار کے دنوں میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سازش کررہا ہے ۔ اسلحہ اور گولہ بارود کثیر مقدار میں دہلی ۔ این سی آر علاقہ میں منتقل کردی گئی ہے ۔ یہ ذخیرہ کراچی سے روانہ کیا گیا ہے۔ ایک اعلی سطحی دہشت گرد شعبہ اس ذخیرہ کو استعمال کرے گا۔ دہلی کے علاقہ کے عوامی حمل و نقل کے نظام بشمول ایر پورٹ ،ریلوے اسٹیشنس ،میٹرو اسٹیشنس اور دیگر مقامات جہاں عوام کثیر تعداد میں جمع ہوتے ہیں جیسے کہ تجارتی مراکز امکانی اہداف ہیں۔ انٹلی جنس بیورو نے چوکسی اختیار کرنے کا انتباہ دے رہا ہے ۔ محکمہ سراغ رسانی کو پہلی ہی اطلاع مل چکی ہیں کہ دہشت گرد کارکن کراچی سے روانہ ہوچکے ہیں اور انہیں خاص طور پر عوامی حمل و نقل کے مقامات کو تہواروں کے دنوں میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تمام متعلقہ محکموں کو چوکس کردیا گیا ہے تا کہ وہ کافی صیانتی انتظامات تازہ اطلاعات کے پیش نظر کرسکیں۔ عوامی اجتماع کے مقامات پر حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی جائے گی اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT